جمعہ 24 جولائی 2026 - 18:56
نجف-کربلا شاہراہ پر نائجیریا کی اسلامی تحریک کا موکب زائرین اربعین کے استقبال کے لیے تیار

حوزہ/ نجف سے کربلا کے درمیان اربعین حسینیؑ کے موقع پر پیدل سفر کرنے والے زائرین کی خدمت کے لیے نائجیریا کی اسلامی تحریک کا موکب تیار کیا جا رہا ہے، جہاں زائرین کو قیام اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں مقیم طلبہ اور مبلغین کی مشترکہ کاوش سے، نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی نگرانی میں اربعین حسینیؑ کے زائرین کے لیے ایک موکب قائم کیا جا رہا ہے۔

یہ موکب نجف اور کربلا کے درمیان پیدل راستے پر پول نمبر 1117 پر واقع ہے، جہاں زائرین کے لیے رہائش، کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

موکب کی تیاری کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی ہر ممکن خدمت کرنا اور اربعین کے عظیم اجتماع میں اسلامی اخوت، محبتِ اہل بیتؑ اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ عراق میں مقیم طلبہ اور مبلغین اس موکب کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاکہ زائرین کی آمد کے ساتھ ہی انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha